اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حملے کو شامی صدر احمد الشارع کی عبوری حکومت کے لیے پیغام قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ دروز کمیونٹی کے خلاف کوئی خطرہ یا فورسز بھیجنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
احمد الشرع ـ یعنی جبہۃ النصرہ کا سابق ابو محمد الجولانی ـ نے کے صہیونیوں کے ہاتھوں شام کے پورے فوجی ڈھانچے کی تباہی پر کوئی رد عمل نہیں دکھایا اوراب اس طرح کے پیغامات بھیج کر جتانا چاہتا ہے کہ گویا وہ حقیقت میں بھی شام کا صدر ہے اور اسے امریکیوں ترکیوں اور اسرائیلیوں نے دمشق کے صدارتی محل میں نہیں بٹھایا!!
بہرحال اسرائیل نے شامی فورسز اور شام کی دروز کمیونٹی کے درمیان جھڑپوں کے بعد صدارتی محل کے قریب حملہ کیا ہے۔
آج ہونے والے اسرائیلی ڈرون حملے میں دمشق کے نواح میں شامی فورسز کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیل نے شامی حکام پر الزام عائد کیا ہے کہ شامی حکام ملک کی دروز کمیونٹی کو فرقہ وارانہ تشدد سے بچانے میں ناکام ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ آج دمشق میں صدارتی محل کے قریب ہونے والا حملہ گزشتہ سات دنوں میں ہونے والا اپنی نوعیت کا دوسرا اسرائیلی حملہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

اسرائیل نے شام میں صدارتی محل کے قریب ڈرون حملہ کیا جس میں دمشق کے نواح میں شامی فورسز کو نشانہ بنایا گیا۔ صہونیوں کی خوشنودی کو اپنے لئے باعث عافیت سمجھنے والے سمجھے ہونگے کیا؟
آپ کا تبصرہ